باچاخان ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ

May 21, 2020

پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےسعودی عرب اور دیگر ممالک کی فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی خصوصی درخواست پر کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے۔

محمود خان نے کہا کہ فلائٹس آپریشن بحال ہونے سے بیرون ملک سے لوٹنے والوں کی مشکلات کم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر بھائی اور عوام انسداد کورونا اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔