زیبا بختیار کی تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے عطیات کی اپیل

May 22, 2020

معروف فلم اور ٹی وی آرٹسٹ زیبا بختیار نے کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے زکوۃ اور عطیات کی اپیل کی ہے۔

زیبابختیار نے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے مریض بچوں کے لئے زکوۃ اورعطیات کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کو مستقل علاج کی ضرورت ہوتی ہے، مخیر حضرات تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دل کھول کر عطیات اور زکوۃ دیں۔