نیول چیف کا طیارہ حادثے پر دکھ اور غم کا اظہار

May 22, 2020

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کو امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیم اور چار فائر ٹینڈرز ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی طیارہ حادثے پر امریکی سفارتخانے نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے پر پاکستانی عوام سےاظہار افسوس کرتے ہیں۔