وینزویلا نے تیل سپلائی برقرار رکھنے کیلئے طیارہ شکن میزائل نصب کردیے

May 23, 2020

وینزویلا کے صدر نے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیے ہیں ۔

ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکے ہیں ، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 آئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔