فوج،رینجرز،پولیس کا امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ

May 24, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کا پاک فوج اور رینجر کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشتر کہ فلیگ مارچ کیا گیا ۔عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناکر پولیس کا ساتھ دیں،فلیگ مارچ ایس پی سی آئی اے سجاد حسین گجر کی سربراہی میں پولیس لائن سے شروع ہوا۔