امبر آفتاب کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم

May 24, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی صدر و سینئر سٹیج اداکارہ امبر آفتاب نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد میں عید راشن تقسیم کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صاحب حیثیت افراد اور فنکار عید کے موقع پر مستحق فنکاروں ،ہنرمندوں اور دیگر افراد کونظرانداز نہ کریں۔