مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطر پر بھی بھارتی فوج کے مظالم جاری

May 24, 2020

مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطر پر بھی بھارتی فوج کے مظالم جاری

مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطرکے موقع پر بھی بھارتی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔

بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سری نگر بھر میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کی جوانوں کیساتھ ایل او سی پر نماز عید

ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے چار کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منائی جارہی ہے، عید پر قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کے محاصرے میں مزید سختی کردی ہے۔

مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات ہے۔