شہری نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ صلاحیتوں پر سوالات اٹھادیئے

May 26, 2020

شہری نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھادیئے

طیارہ حادثے میں اپنے والدین کو کھونے والے ایک شہری عادل رحمان نے پی آئی اے کی کرائسس منیجمنٹ کی صلاحیتوں پر سوالا ت اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عادل رحمان نامی شہری نے لکھا کہ پہلے ہی لاہور اور کراچی کی فارنزک سائنس لیبارٹری کے جھگڑے میں ڈی این اے سے شناخت کا عمل بہت تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

عادل رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کی صلاحیت اس مشکل وقت کو اور مشکل بنارہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ کوئی تو اس صورتحال کو دیکھے اور لواحقین کی مدد کو آگے آئے۔