مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ، بھارتی جارحیت کا جواب طاقت سے دیں گے، جنرل باجوہ

May 27, 2020

مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ، بھارتی جارحیت کا جواب طاقت سے دیں گے، جنرل باجوہ

راولپنڈی (این این آئی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں ‘اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے‘ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

جارحیت کے ذریعے متنازع حیثیت میں تبدیلی کی ہر کوشش کا قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا،بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی کوششوں کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزادانہ نقل و حمل کو اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، لاک ڈائون کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے‘آزمائش میں ہونے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔