شیخوپورہ: شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور آشنا گرفتار

May 28, 2020

شیخوپورہ کے گاؤں داؤ کی ملیاں میں یونس مسیح کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یونس مسیح کی شہہ رگ کٹی لاش تین دن پہلے کھیتوں سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق یونس مسیح کی بیوی نجمہ پر مبینہ آشنا عرفان کے ساتھ مل کر یونس کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ مقتول کے بھائی جارج مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔