لاہور ، طیارہ حادثے کے مزید 4 افراد کی نعشیں لواحقین کے سپرد

May 28, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)کراچی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے کام کرنے والی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کی شناخت کردہ 4 افراد کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔شناخت کردہ افراد میں سرور روڈ لاہور کینٹ کی وحیدہ رحمان، کھاریاں کینٹ کے محمد عطا اللہ ،گلشن جوہر کراچی کے زین العارف اور کلفٹن کراچی کی یاسمین اکبانی شامل ہیں ۔