طیارہ حادثہ کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے،ثروت اعجازقادری

May 28, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سنی تحر یک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں 97شہادتوں پر عوام رنجیدہ اور سوگ میں ہیں ،عوام پہلے ہی کوروناکےخلاف حالت جنگ میں ہے ۔طیارہ حادثہ کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے ، معاشی ،صحت کی سہولیات اور عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے طیارہ حادثہ نے کراچی نہیں پورے ملک کے عوام کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے ، کورو ناکا خوف ختم ہوچکا اب کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر کو لازم وملزوم کرلیں ،پاکستان وائرس کی وباءسے کافی حد تک محفوظ ہے۔