مودی نے چین کیساتھ تنازع پر ٹرمپ سےکوئی گفتگو نہیں کی

May 29, 2020

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی گفتگو نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان آخری رابطہ 4 اپریل کو ہوا تھا، جس میں کورونا کی دوا پر بات ہوئی تھی۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت سرحدی معاملے پر چین سے براہ راست رابطےمیں ہے۔

واضح رہے کہ متنازع علاقے لداخ میں چینی فوجیوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی جس میں چینی اہلکاروں نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی تھی۔

چین کی جانب سے جب کرارا جواب ملا تو بھارت نے فوراً ہی مذاکرات کی کوششیں شروع کردیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکشکی تھی۔