بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے محکموں کو محدود اسٹاف کےساتھ کھولنے کا فیصلہ

May 29, 2020

بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے محکموں کو محدود اسٹاف کےساتھ کھولنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں سول سیکریٹریٹ کے بند محکموں کو محدود اسٹاف کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سول سیکریٹریٹ میں وزیٹرز کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہی وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ علاج اور خوراک سے معلق آگہی مہم شروع کی جائے۔

جام کمال نے صوبے میں ملیریا کنٹرول پروگرام پر موثر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ملیریا کنٹرول اسپرے کا آغاز کریں۔