آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے، وزیر اعظم

May 29, 2020

آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں رہ کر کرپٹ سیاستدان مافیاز کی مدد کرتے ہیں، ملک کو عرصے سے لوٹا جارہا تھا کسی نے توجہ نہیں دی، ہم آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کو کورونا کی صورتحال سمیت سیاسی و معاشی امور آئندہ بجٹ کے خدوخال سمیت چینی انکوائری رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا چینی اسکینڈل پر تحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مافیاز نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے، عوام اور کمزور طبقے کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں، کورونا کی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا۔