راجہ نجابت حسین سے تعزیت

May 31, 2020

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مقیم ممتاز کشمیری رہنما چیئرمین تحریک حق خودارادیت جموں کشمیر انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کی والدہ کی وفات پر کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ کے صدر راجہ زیب خان، سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، نائب صدر راجہ قمر زیب، چوہدری محمد شریف گمی، عبدالباساط خاں اور دیگر نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔