آسمان سے گرے، یاسر حسین، کھجور میں اٹکے، مہوش حیات

May 31, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے فالوررز کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فطرت سے کتنا پیار ہے۔انسٹا پرپوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کمال مہارت سے بلند وبالا درخت پر چڑھی ہوئی ہیں۔مہوش نے پوسٹ میں لکھا کہ حقیقی پیرائے میں دیکھا جائے تو ایک سرسبز درخت سونے یا چاندی سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہمیشہ سے درختوں سے پیار کرتی آئی ہیں اور کرتی رہیں گی۔اس پوسٹ پر اچھی حس مزاح رکھنے والے اداکار یاسر حسین نے فورا انٹری ماری اور اپنے تبصرے میں لکھا ’’ آسمان سے گرے‘‘۔ جواب میں مہوش نے قہقہ لگاتے ایموجی کے ساتھ جملہ مکمل کیا ’’ کھجور میں اٹکے‘‘۔اس سے قبل دسمبر 20198 میں مہوش نے سر پر کلاہ سجائے بچپن کی ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی۔جس پر چند دن بعد سہرا سجانے کے منتظریاسر نے درخواست کی کہ میری شادی میں بھی شہہ بالا بن جاؤ۔ جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا۔یاسر حسین اور اقراء عزیز 28 دسمبر کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔