پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں کم ترین ہوگئیں، زلفی بخاری

June 01, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہو گئی ہیں۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کئی دہائیوں بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم سطح پر ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ملکوں کی جانب سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی، جس کے بعد اس کی نئی فی لیٹر قیمت 74 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔