اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی

June 01, 2020

اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی ,شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی حال ہی میں علیحدگی ہوئی تھی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف سے انکی ایک بیٹی بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے شادی کرلی ہے،دونوں اداکاروں کی رسم نکاح میں خاندان کے چند افراد نے شرکت کی سوشل میڈیا ہر جاری کی گئی تصویریں وائرل ہورہی ہیں وہیں ان تصاویر پر دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آرہے ہیں ۔جہاں شائقین کی جانب سے دونوں جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں وہیں صدف کنول کو سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے علیحدگی کی وجہ قرار دیتے ہوۓ سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے شہرو ز سبزواری اور صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے سال 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی اور دونوں کی یہ شادی رواں برس ہی تنازعات کے بعد طلاق پر اختتام پزیر ہوئی تھی جبکہ میڈیا میں خبریں گردش کرنے کے بعد شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری نےان دونوں کے درمیان تلخی کو باہمی معاملہ قرار دے کر طلاق کی خبروں کی تردید بھی کی تھی اور اس کے کچھ عرصے بعد ہی سائرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ پیغام دیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے خیال رہے کہ اس طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی تھیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی وجہ صدف کنول ہیں۔اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے صدف کنول سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ مسلسل کال کاٹتی رہی اس نمائندے کی جانب سے انہیں میسج بھی چھوڑا گیا اس کے باوجود کوئی موقف سامنے نہ آیا۔