101 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

June 04, 2020


آرمینیاکی 101 سالہ بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی۔

آرمینیا کی ایک101 سالہ بزرگ خاتون اٹھارہ مئی کو اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور مشکل وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں جس کے بعد اُنہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

بزرگ خاتون کے ڈسچارج ہونے پر اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا۔