راولپنڈی میں میر شکیل کی گرفتاری کےخلاف 83 روز سے احتجاج جاری

June 04, 2020

راولپنڈی میں میرشکیل کی گرفتاری کےخلاف 83 روز سے احتجاج جاری

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو 83 روز گزر گئے ہیں، ان کی رہائی کے لیے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی میں آج بھی احتجاج جاری رہا۔

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر آزادی گلی میں ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف 83 روز سے احتجاج جاری ہے۔

احتجاج میں صحافیوں سمیت سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔