قیاس آرائیاں کرنے والے بے فکر رہیں، جلد برطانیہ سے واپس آؤنگا، جہانگیر ترین

June 05, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میڈیا پر میرے دورۂ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں کرنے والے بے فکر رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

جہانگیر ترین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں بیماری کے بعد سے سال میں 2 بار چیک اپ کے لیے برطانیہ آنا ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰه معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔