جدہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، دوبارہ پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

June 05, 2020

جدہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، دوبارہ پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ نے جدہ میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

دارالحکومت ریاض میں جاری ہونے والے وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن آئندہ 15 روز کے لئے نافذ کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جدہ شہر کی تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی ہوگی، تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری معطل کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ جدہ میں ریسٹورنٹس اور کافی شاپس میں ٹیک اوے سروسز بھی معطل رہے گی، البتہ اندرونی اور بیرونی فضائی پروازیں، زمینی اور ٹرین کے سفر جاری رہیں گے۔