نیویارک ،2 ساتھیوں کی معطلی پر55 پولیس افسران احتجاجاً مستعفی

June 06, 2020

نیویارک کے علاقے بفیلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کی معطلی کے بعد احتجاجاً استعفا دے دیا ہے، معطل افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہری کو دھکا دے کر زخمی کیا تھا۔

گزشتہ روزبفیلو میں سیاہ فام امریکی کے پولیس اہلکارکے ہاتھوں قتل کےخلاف کیے گئے مظاہرے کی ویڈیو میں ہنگامی رسپانس فورس کے افسران کی ایک قطار دکھائی دیتی ہے۔

ان کی طرف آتے ایک شخص کو 2 اہلکاروں نے ایسا دھکا دیا کہ وہ پیچھے فٹ پاتھ پر جا گرا اور اس کے سر سے خون بہنے لگا۔

ذرائع کے مطابق دھکا دینے والے دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا ہےجس کے بعد یونٹ کے دیگر 55 افسران نے 2 ساتھیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک پر استعفیٰ دےدیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے تھے، زخمی مارٹن گوگینو نے بیان میں خود کوانسانی حقوق کا وکیل بتایا ہے۔

حکام کے مطابق زخمی مارٹن گوگینو کی حالت اب خطرےسے باہر ہے۔