اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

June 10, 2020

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منطوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا منیلا میں اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری کا فیصلہ اے ڈی بی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک یہ فنڈز بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے رسپانس پر خرچ کی جاسکے گی۔