اعصام الحق کا شیروانی پہن کر وال والی چیلینج

June 17, 2020

اعصام الحق کا شیروانی پہن کر وال والی چیلینج

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے وال والیز چیلنج میں انوکھا انداز اپنایا۔

ٹینس اسٹار نے اپنی شادی کی شیروانی پہن کر وال والی چیلنج کیا اور دو منٹ تک دیوار پر بغیر رکے 213 ہٹس کیں۔

اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ سب لوگ ٹینس کورٹ میں یہ کرتے رہے، میں نے علیحدہ انداز اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ شیروانی اور پگڑی پہن کر ٹینس وال والیز کرنا کافی مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شادی ہوئی، وڈیو ہر اس شخص کو ڈیڈی کیٹ کرتا ہوں جس کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی۔