فرانس، ہورلی ایئرپورٹ 3 ماہ بعد کُھل گیا

June 26, 2020

فرانس کا ہورلی ایئرپورٹ تین ماہ کورونا وائرس وباء کے دوران بند رہنے کے بعد جمعے کے روز یعنی آج کُھل گیا ہے۔

جمعے کی صبح ہورلی ایئرپورٹ سے پرتگال کی پہلی پرواز نے اڑان بھری، اس ایئرپورٹ سے زیادہ تر یورپی ممالک کی پروازیں شیڈول کے مطابق چلتی ہیں۔

دوسری جانب پیرس سے کچھ فاصلے پر موجود تفریح پارک بھی جمعرات کے روز سے کھول دیا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور نوجوان پہنچ گئے۔

اسی طرح دنیا کے آٹھ عجبوں میں ایک ایفل ٹاور بھی جمعرات کے روز سے جزوی طور پر کھول دیا گیا لوگوں کو لفٹ کے بجائے سڑیوں کے ذریعے دوسری منزل تک جانے کی اجازت مل سکی جبکہ پیرس کے قریب ڈیزنی لینڈ پارک 15 جولائی کو کھل سکے گا۔