لیا ری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج

June 29, 2020

کراچی کے علاقے لیاری میں کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری عوامی محاذ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لیاری عوامی محاذ کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف چاکیواڑہ چوک سے آٹھ چوک تک پرامن ریلی بھی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت عبدالخالق زدران نے کی، جبکہ ریلی سے کامریڈ ناصر منصور ، خلیل ہوت، ویراگ مہشوری، ڈاکٹر اصغر دشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔