علی گیلانی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی، تمام دھڑوں سے بھی علیحدگی کا اعلان

June 30, 2020

سرینگر(صباح نیوز)چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس کے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

انہوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے حریت ممبران کے نام ایک تفصیلی خط روانہ کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں، تاہم انہوں نے حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔

گیلانی نے 47سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے حریت سے ”مکمل علیحدگی“ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اُنہیں مطلع کیا گیا ہے۔“