عفت عمر کا بلاول بھٹو اور مریم نواز کو مل کر حکومت سنبھالنے کا مشورہ

July 02, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عفت عمر نے بلاول بھٹو اورمریم نواز کو ایک ساتھ مل کر حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔عفت عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن ، فورسز کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے۔انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ نون ان پالیسیز پر عمل درآمد کروائے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔