ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 53تجارتی مراکز سر بمہر

July 04, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ڈویژن میں کورونا ایس او پیز کی 110خلاف ورزیوں پر42کاروباری مراکز کو سربمہر اور 79ہزار کے جرمانے کئے گئے، 47گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں43 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اورگرانفروشی پر 126افراد کو 83500جرمانہ کیا گیا ،ایک ہوٹل ، 10دکانیں سیل اور30ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔ سیکرٹری آئی ٹی اے نے ایک گاڑی کو بند کردیا۔