پنجاب کے وزیرتعلیم نے 15 جولائی سے اسکول کھولنے کا امکان مسترد کردیا

July 04, 2020


پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب میں 15 جولائی سے اسکول کھولنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا تھا کہ 15 جولائی سے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔ بیک وقت تمام کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکول کھولنے کے پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ نجی اسکول میں ہراساں کی گئی متاثرہ طالبات سے پیر کو ملاقات کروں گا۔ امید ہے متاثرہ طالبات کی جانب سے تحریری درخواستیں بھی آجائیں گی۔