• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول، یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کنوینر تحقیقاتی کمیٹی نامزدگی سے لاعلم

نجی اسکول، یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کنوینر تحقیقاتی کمیٹی نامزدگی سے لاعلم


لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) معروف نجی انگریزی سکول اور یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات پر اسکول کی انتظامیہ نے استاد سمیت چار افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا، طالبات نے جنسی ہراسانی کا الزام استاد سمیت چار افراد پر عائد کیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے خلاف کوئی درخواست نہیں ملی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق جنسی ہراساں کرنے کے واقعات زبان ذد عام رہے، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی جانب سے اسکولوں کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شریں مزاری نے بھی واقعات کا نوٹس لیکرسماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا ریجنل آفس معاملے پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین