شعبہ طب دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین اور باوقار راستہ ہے،طاہرالقادری

July 05, 2020

لاہور (خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شعبہ طب دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین اور باوقار راستہ ہے کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن کانفرنس میں کیا، کانفرنس میں یوکے، یو ایس اے، یورپ، پاکستان سے 8سو سے زائد سپیشلسٹ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، میڈیکل سٹوڈنٹس، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شریک ہوئے،آن لائن سیمینار سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی ا ظہار خیال کیا۔