بیجنگ میں عائد سفری پابندیوں میں نرمی

July 05, 2020

بیجنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد شہر سے باہر سفر کرنے پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔

بیجنگ میں شہریوں کو اب ہیلتھ سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر بیجنگ سے باہر جانے کی اجازت ہے، گزشتہ روز 3 ملین سے زائد افراد نے بیجنگ سے باہر کا سفر کیا۔

بیجنگ میں کورونا وائرس کا گڑھ بننے والی ہول سیل مارکیٹ کو جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے، مارکیٹ اب بھی بند ہے۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک بیجنگ کی نصف آبادی کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔