لاہور: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

July 05, 2020


جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ 114ویں دن بھی جاری رہا ۔

سینئیرصحافی مقصود بٹ ، شاہین قریشی ،ظہیر انجم ودیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کےلیے لاہور کے ڈیوس روڈ پر کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے ۔

سینئیر صحافیوں نے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، ان کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔