پنجاب، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دلہا گرفتار، مقدمہ درج

July 06, 2020

کراچی (جنگ نیوز) مظفرگڑھ میں پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا اور اسکے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر رقص کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں رقص کے علاوہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔