اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں،جمعیت علماء اسلام ( س)

July 06, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہور کے امیر مولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے لاک ڈاون اورعوامی کسمپرسی کے عالم میں مسلم عوام کے ٹیکس سے مندر کی تعمیر نہ صرف شریعت کے خلاف بلکہ جمہوریت کی نفی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا مسجد کو دوبارہ تعمیر کرا کر مندر کی تعمیر کو روکا جائے۔ بصورت دیگر تمام جماعتوں کا نمائندہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔