بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہا

July 06, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم ژوب، بارکھان، خضدار، لورالائی ،موسیٰ خیل ، ہرنائی اورگردونواح میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،گذشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران بالائی ووسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39، بارکھان41، دالبندین45، گوادر36، قلات34، خضدار42، لسبیلہ41، نوکنڈی43، سبی45، تربت43، ژوب41اور زیارت میں 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم شام اور رات کے دوران ژوب، بارکھان، خضدار، لورالائی ،موسیٰ خیل ، ہرنائی اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔