کچلاک :کلی کتیر میں فائرنگ سے نوجوان زخمی

July 06, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کچلاک کلی کتیر میں رنجش پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا لواحقین نے واقعہ کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی کتیر کا رہائشی نوجوان عبدالرحمٰن گزشتہ روز گھر سے بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کر کےفرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ واقعے کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا تاہم پولیس کی یقین دہانی پر پر امن طور پر منشتر ہو گئے جبکہ پولیس نے بتایا کہ واقعہ رنجش کے باعث پیش آیا نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔