عمرقیدکاٹنے والاقیدی دم توڑگیا

July 08, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ میں عمرقیدکاٹنے والاقیدی دم توڑگیا۔ذرائع کے مطابق چوآسیدن شاہ کارہنے والاغلام حیدرولد شیراخان قتل کے مقدمہ میں 25سالہ قیدی تھاجو منگل کوہولی فیملی ہسپتال میں انتقال کرگیا۔جیل حکام نے جیل قوانین کے مطابق پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاکے حوالے کردی ۔