کردقبیلے کے سردار کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے‘وڈیرہ عبدالناصر کرد

July 08, 2020

کوئٹہ(این این آئی)وڈیرہ عبدالناصرد کرد،چیف ٹکری زردارزئی،ٹکری محبوب علی کرد ،چیف ٹکرمسود اڑی ٹکری جمعہ خان کرد، ٹکری امان اللہ کرد، ٹکری عبدالخالق کرد،ٹکری عبدالرزاق کرد، ٹکری اسحاق کرد ،ٹکری روف کرد،ٹکری شریف کرد اور ٹکری عبدالصمدکرد نے کہا ہے کہ قبیلے کے سردار کی دستاربندی کا پروگرام غیر قانونی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرداری نظام صدیوں سے چل رہا ہے ہر قبیلے کا اپنا ایک سردار ہوتا ہے جو اپنے قبیلے اور ہمسایہ اقوام کی خدمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرد قبیلے کے سردار چیف آف بولان سردار یارمحمد کرد کے انتقال کے بعد قبیلے کے ٹکری اورمعتبرین کے صلاح مشورے سے قبیلے کا سردار چنا جائے گا جوابھی طے ہونا باقی ہے ۔ گزشتہ روز ہونیوالی دستار بندی کے پروگرام کو مسترد کرتے ہیں۔