فرانس میں کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین

July 09, 2020



چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خطرناک وبا کی جنگ لڑتے پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر نے ایسے ہی فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا۔

فوٹوگرافر نے پیرس کے Bastille اوپرا ہاؤس کی بیرونی دیوار پر فرنٹ لائن فائٹرز کی تصاویر جو اس نے کیمرے کی آنکھ سے قید کی تھیں کو پوسٹر کی شکل میں دیوار پر آویزاں کردیں۔