لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی

July 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں شہری علی پیرزادہ کی جانب سے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔