پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

July 10, 2020

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن نے شوگر ملز مالکان کی چینی رپورٹ پرفوری کارروائی روکنےکی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے شوگرملزایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل اور اسٹےآرڈر کی درخواست پر وفاق کو نوٹسز جاری کر دیئے، اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، انکوائری کمیشن ارکان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں،

واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوگر ملز مالکان کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں جس کے بعد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا انٹرا کورٹ اپیل میں موقف تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اوررپورٹ درست نہیں، کارروائی روکی جائے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے حکم امتناع کی درخواست میں استدعا کی تھی کہ انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ معطل رکھی جائے۔