دنیا بھر کے ٹیلی مواصلات کے رہنماؤں اور ماہرین کا اجلاس،فائیو جی منصوبوں کا جائزہ لیا

July 12, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ہواووے کے زیراہتمام پاکستان اور دنیا بھر کے ٹیلی مواصلات کے رہنماؤں اور ماہرین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کووڈ19کے بعد 5جی نیٹ ورک کے حوالے سے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مسلسل ساتویں بار ہواووے نے اجلاس کی نمائندگی کی۔ سمنا ٹیلی مواصلات کونسل کے رہنماؤں نے ہواووے کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ‘ ڈیجیٹل پاکستان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور دیگر پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے 5 جی ماحولیاتی نظام کی پیش گوئی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں پائیدار سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد بنے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ ہمیں واقعی انٹرنیٹ کو جمہوری نظام میں لانے کیلئے یکجا ہو کر سوچنا ہوگا۔ ہواوے مشرق وسطیٰ کے صدر چارلس یانگ نے کہاکہ اگرچہ وبائی امراض نے ہماری زندگیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی لیکن 5 جی بنیادی ڈھانچے کے فوائد تیزی سے واضح ہیں۔