لوڈ شیڈنگ و تیز میٹر نے صارفین کو مشکلات میں مبتلا کردیاہے، ذوالفقارقائم خانی

July 13, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و قائد حزب اختلاف ڈی ایم سی ایسٹ ذوالفقار قائم خانی سے لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ مختلف علاقوں کے وفود نے اتوار کو ملاقات کی ،اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ کے الیکٹرک کے میٹر انتہائی تیز ہے اگر قبل ازیں ایک غریب گھر والے 2 سو یونٹ تک خرچ کرتے تھے اب اتنے ہی الیکڑک اشیاءکے استعمال پر تیز میٹر کی وجہ سے تین سو سے زائد یونٹ آرہے ہیں ۔ذوالفقار قائم خانی نے اس موقع پر کہا کہ تیز میٹروں کی جانچ پڑتال کیلئے ایک جامع نظام وضع کیا جائے تاکہ صارفین کی شکایا ت کا ازالہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ تحریک کے وزراء عملی اقدامات کی اہلیت نہیں رکھتے اور بیانات کا ہی سہارا لئے ہوئے ہیں،وفاقی وزیر اسد عمر یہ کہتے ہوئے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اپنے نوراکشتی نما دھرنے کا خاتمہ کردیا لیکن آج تعطیل والے دن بھی لوڈ شیڈنگ کرکے کے الیکٹرک نے ثابت کردیا کہ وہ ان وفاقی وزراءکی حقیقت سے آگاہ ہے، ذوالفقار قائم خانی نےکےالیکٹرک کو قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا۔