افغان انٹیلی جنس کی عمارت پر طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک

July 13, 2020


افغان صوبے سمنگان میں افغان انٹیلی جنس کی عمارت پر طالبان کے حملے میں 10 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں شہری بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق طالبان حملہ آوروں نے این ڈی ایس کی عمارت کے نزدیک کار بم دھماکا کیا اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران حملہ آوروں کا افغان سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلہ ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

حملے میں 10 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں شہری بھی شامل ہیں۔

مقابلے میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔