گڈاپ میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

July 14, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ سٹی پولیس نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق منو نامی ملزم نے 10 جولائی کو عبدالکریم گوٹھ میں پانچ سالہ بچی (ل)کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی،پولیس کے مطابق بچی کے والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس کے مطابق ملزم بچی کا پڑوسی ہے،بچی کے والد کے مطابق ملزم اسکی بیٹی کو دکان سے چیز دلانے کے بہانے ند ی کے قریب جھاڑیوں میں لے گیااور اسکے ساتھ زیادتی کی۔