عید الاضحٰی پر ایس او پیز پرسختی سے عمل کیا جائے، چیئرمین این ڈی ایم اے

July 14, 2020


چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ایسا نہ ہو جیسے عید الفطر پر ہوا تھا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، کورونا سے نمٹنے کے لیے کم وقت میں بہترین سہولیات فراہم کیں ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹڈی دَل کے انسداد کے لیے پہلے ہمارے پاس صرف 4 جہاز تھے اور اس وقت 9 جہاز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے انسداد کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔